بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | عرب میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں رفح اور خان یونس میں امداد پہنچانے والے 2 مراکز کے قریب صہیونی افواج نے 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے مراکز کے ارد گرد فائرنگ کے اس واقعے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
ایک عینی شاہد نے واقعے کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ کے انداز سے لگ رہا تھا کہ وہ لوگوں کو مارنے کی نیت سے ہی گولیاں برسا رہے تھے۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ صرف محتاط رکھنے کے لیے کی گئی۔
کل کی خبر:
غزہ: صہیونی وحشیانہ بمباری، صبح سے ابتک 116 فلسطینی شہید
غزہ پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، صہیونی بمباری سے صبح سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 116 ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق صہیونی بمباری سے شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 38 فلسطینی بھی شامل ہیں۔
صہیونی حملے میں نصیرات شہر کے پولیس ڈائریکٹر اہلِ خانہ کے 11 افراد سمیت شہید ہو گئے۔
صہیونی ریاست میں قیدیوں کے اہلِ خانہ کا احتجاج
دوسری جانب صہیونی ریاست میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف قیدیوں کے اہلِ خانہ اور صہیونی آبادکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
تل ابیب میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔
مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس سے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج، 50 سے زائد مظاہرین گرفتار
ادھر فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے دوران 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف لندن سمیت مانچسٹر، ایڈنبرا، برسٹل اور ٹروڈو میں بھی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ حکومت نے فلسطین ایکشن کو 2 ہفتے قبل دہشت گروپ قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ